انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے قبل کرکٹرز کو کاکول میں فوجی ٹریننگ کرائی جائے گی۔
چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے قومی کرکٹرز سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی سی بی حکام کرکٹرز کی فٹنس تیزی سے بہتر بنانے کے لیے پلان بنائیں۔
محسن نقوی کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم پاکستان آرہی ہے، قومی ٹیم کوانگلینڈ، آئرلینڈ اور ورلڈکپ کے لیے امریکا اور ویسٹ انڈیز جانا ہے۔ ٹریننگ کے لیے وقت نکالنا مشکل تھا تاہم 25 مارچ سے 8 اپریل تک کرکٹرز کا کاکول (ملٹری اکیڈمی) میں کیمپ لگے گا۔
اب قومی ٹیم کی سلیکشن میرٹ پر ہوگی اور باصلاحیت کھلاڑیوں کو ٹیم میں آنے کے لیے انتظار نہیں کرنا پڑے گا۔’