قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور آل راؤنڈر شعیب ملک کی دوسری شادی سے متعلق بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کا پرانا ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔
سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر ایک پرانا ویڈیو کلپ وائرل ہورہا ہے جس میں شاہ رخ خان نے شعیب ملک کی دوسری شادی کی طرف اشارہ دیا تھا۔
اسٹیج پر شاہ رخ خان کے ہمراہ ثانیہ مرزا اور شعیب ملک موجود ہوتے ہیں، اسی دوران بالی ووڈ کنگ کہتے ہیں کہ میں نے اسٹیج کے پیچھے شعیب ملک سے پوچھا کہ ثانیہ مرزا سے شادی کے بعد، تم نے ان پاکستانی لڑکیوں سے کیا کہا جو تم سے شادی کی خواہشمند ہیں؟
جس پر شعیب ملک نے مجھے جواب میں کہا کہ میں نے پاکستانی لڑکیوں سے کہا ہے کہ تم اپنی باری کا انتظار کرو، میں تم سے بھی شادی کرلوں گا۔
شعیب ملک کا جواب سن کر ثانیہ مرزا نے پوچھا کہ کیا واقعی انہوں نے ایسا کہا؟ جس پر شاہ رخ خان نے کہا کہ ہاں! شعیب نے مجھے یہی جواب دیا تھا۔
اس وائرل ویڈیو کلپ پر ردعمل دیتے ہوئے سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ شاہ رخ خان نے شعیب ملک کے بارے میں کئی سال پہلے ہی سچ بول دیا تھا۔