وفاقی حکومت نے سانحہ 9 مئی پر شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کی تقریب اسلام آباد جناح کنونشن سینٹر میں ہوگی۔
ذرائع کے مطابق اسلام آباد جناح کنونشن سینٹر میں خصوصی تقریب ہوگی جس میں وزیراعظم شہباز شرریف اور آرمی چیف عاصم منیر بھی شرکت کریں گے۔
واضح رہے کہ گزشتہ برس 9 مئی کو سابق وزیراعظم عمران خان کی گرفتاری کے بعد ملک بھر میں پرتشدد واقعات رپورٹ ہوئے تھے، مشتعل افراد نے فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا اور ملک بھر کے مختلف مقامات پر جلاؤ گھیراؤ اور مظاہرے کیے۔
وزیراعظم شہباز شریف تقریب میں شہدا کو خراج عقیدت پیش کریں گے، شہدا کی یاد میں تقریب میں شہدا کے اہل خانہ بھی شرکت کریں گے۔
پاک فوج، پولیس، سیکیورٹی اداروں اور دہشت گردی کا مقابلہ کرنے والے شہداء کے اہلخانہ شرکت کریں گے جبکہ وفاقی کابینہ اور ارکان پارلیمنٹ بھی شریک ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق بے حرمتی ہونےنہیں دینااب دوبارہ نہیں کےعنوان سے تقریب کا انعقاد ہوگا، تقریب میں سفارت کاروں کو بھی شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔