بجلی صارفین کے لیے خوشخبری، وفاقی حکومت کی جانب سے رواں برس ستمبر کے بجلی بلوں میں صارفین کو 2.65 روپے فی یونٹ ریلیف ملے گا۔
حکومت پاکستان پاور ڈویژن کے اعلامیے کے مطابق ستمبر کے بجلی بلوں میں گزشتہ ماہ کی نسبت فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 2.93 روپے فی یونٹ کمی ہوئی ہے۔ جبکہ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 1.74 روپے فی یونٹ کا اضافہ ہوا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز بجلی کی فی یونٹ قیمت میں ایک روپے 74 پیسے کا اضافہ کیا گیا تھا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں اضافہ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ، اضافے کا اطلاق ڈسکوز سمیت کے الیکٹرک کے صارفین پر بھی ہوگا۔