صوبہ پنجاب کے شہر گجرانوالہ میں مسلم لیگ (ق) کے رہنما کاشف مہر کو گذشتہ روز ان کے گھر میں فائرنگ کرکے قتل کیے جانے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی، جس میں فائرنگ کے بعد تین افراد کو سفید رنگ کی گاڑی میں فرار ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔
واضح رہے کہ گذشتہ روز واپڈا ٹاؤن کے علاقے میں مسلم لیگ (ق) کے رہنما کاشف مہر اور ان کے محافظ کو گھر میں گھس کر گولیاں مار دی گئی تھیں، فائرنگ کے نتیجے میں کاشف مہر اپنے ایک محافظ سمیت جاں بحق ہوگئے تھے۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کاشف مہر کے داماد عامر اور اس کے بھائی نے پیسوں کے لین دین کے جھگڑے کی وجہ سے کی۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے واقعے کا نوٹس لے کر ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دے دیا۔