بچوں اور بڑوں کی پسندیدہ ہالی وڈ اینیمیٹڈ ڈزنی فلم دی لائن کنگ کا شاندار ٹریلر جاری کردیا گیا۔
ہالی وڈ ڈزنی فلم دی لائن کنگ کا شانداراینیمیٹڈ ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔ دی لائن کنگ انیس سو چورانوے کی سپر ہٹ فلم ہے جسے اب شائقین کے لیے اینیمٹڈ فلم کی صورت میں پیش کیا جا رہا ہے۔
فلم کی کہانی ایک شیر کے گردف گھومتی ہے جس کا نام سمبا ہے اور وہ مستقبل میں جنگل کا بادشاہ بنتا ہے۔ اینیمنٹڈ کرداد سمبا نوے کی دہائی کا وہ کردار ہے جس نے بچوں اور بڑوں سب ہی کو محظوظ کیاہے۔فلم کے ری میک کو جون فیورو نے ڈائریکٹ کیا ہے جنہوں نے دو ہزار سولہ میں فلم دی جنگل بک کا بھی ری میک بنایا تھا۔
فلم دی لائن کنگ کا ٹریلر ایک منٹ اڑتالیس سیکنڈ پر مشتمل ہے ۔ فلم میں مرکزی کردار سمبا کی آواز اداکار ڈونلڈ گلوور کی ہے جبکہ دیگر اداکاروں میں اداکار نیٹھ روجن، شیادی جوزف، جیمز ایرل جونز، جون کینی اور امریکی گلوکارہ بیونس کی آواز شامل ہے۔
فلم کی اینیمیشن انتہائی عمدہ کی گئی ہے اور ٹریلر دیکھ کر تصور کیا جاسکتا ہے کہ حقیقی مناظر ہیں، یہی وجہ ہے کہ شائقین کی جانب سے ٹریلر کو قابل ستائش قرار دیا جارہا ہے۔
فلم دی لائن کنگ انیس جولائی کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔