پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا۔ کے ایس ای 100 انڈیکس میں 182 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔
پیر کو کاروباری ہفتہ کے پہلے روز اسٹاک مارکیٹ کا آغاز مثبت زون میں ہوا اور کاروبار کے آغاز میں ہی کے ایس ای 100 انڈیکس میں 182 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے ساتھ ہی مارکیٹ 37 ہزار 474 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہی تھی۔
رپورٹ فائل کرتے وقت بھی اسٹاک مارکیٹ مثبت زون میں ٹریڈ کر رہی تھی تاہم کے ایس ای 100 انڈیکس میں 80 پوائنٹس کا اضافہ موجود تھا اور 100 انڈیکس 37 ہزار 372 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا تھا۔
ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران 100 انڈیکس میں 9,668,540 شیئرز کی لین دین ہوئی جس کی مالیت پاکستان روپوں میں 481,075,424 بنتی ہے۔