روس: مسافر طیارے میں کریش لینڈنگ کے دوران آگ لگ گئی جس کے بعد 41 مسافرہلاک ہوگئے۔
روسی میڈیا کے مطابق دارالحکومت ماسکو کے شیرمیٹیوووا ہوائی اڈے پر مسافر بردارطیارے کی ہنگامی لینڈنگ کے بعد آتشزدگی سے دوبچوں سمیت 41 مسافر ہلاک ہوگئے۔ سخوئی سپرجیٹ طیارے میں 80 افراد سوار تھے۔
جہاز نے ماسکو سے دوسرے شہرکیلئے پرواز بھری تھی، تاہم عملے نے کچھ دیر بعد ہی گڑبڑکا سگنل دے دیا۔ فضا میں ہی جہاز میں آگ کے شعلے بلند ہوگئے جو کریش لینڈنگ کے دوران شدت اختیارکرگئے۔ ذرائع کے مطابق مسافرطیارہ ہنگامی لینڈنگ کی پہلی کوشش میں ناکام رہا۔
سوشل میڈیا پردکھائی جانے والی ویڈیوزمیں دیکھا جا سکتا ہے کہ مسافروں نے آئرفلوٹ نامی جلتے جہاز سے نکلنے اور بھاگنے کے لیے ہنگامی راستے سے نکلنے والی سلائیڈز کا استعمال کیا۔