وزیراعظم عمران خان رواں ماہ سعودی عرب کا دورہ کریں گے جس کے لیے حتمی تاریخ کا فیصلہ آئندہ 2 روز میں متوقع ہے۔
وزیراعظم عمران خان رواں ماہ سعودی عرب کا دورہ کریں گے، اپنے دورے کے دوران وزیراعظم عمران خان سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کریں گے اور اپنی فیملی کے ہمراہ عمرہ بھی ادا کریں گے۔
حکومتی ذرائع کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کے دورہ سعودی عرب کی حتمی تاریخ کا فیصلہ 2 روز میں متوقع ہے۔ وزیراعظم کی امریکا سے واپسی پرسعودی عرب کے دورہ پر مشاورت ہوئی ہے تاہم وہ امریکا روانگی سے قبل بھی سعودی عرب کا دورہ کر سکتے ہیں۔