(24 نیوز)آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم کا سفر اگر مگر کا شکار ہوگیا،دو میچ ہارنے کے بعد پاکستان ٹیم کی سپر 8 رسائی دوسری ٹیموں پر منحصر ہے۔پاکستان کو رسائی کیلئے بقیہ دو میچ جیتنا اور امریکا کا دونوں میچ ہارنا لازمی ہیں۔
پاکستان بھارت سے صرف ایک میچ نہیں ہارا،اس کی ایونٹ میں بقا بھی خطرے میں پڑ گئی ہے۔پاکستان کو اگلے دو میچز کینیڈا اور آئرلینڈ کے خلاف کھیلنا ہیں جبکہ امریکا کو انڈیا اور آئرلینڈ سے مقابلہ کرنا ہے۔امریکا اگر ایک میچ اور جیت گیا تو وہ سپر 8 کیلئے کوالیفائی کر لے گا۔امریکا کے خلاف آئرلینڈ اور انڈیا کی فتح کی صورت میں پاکستان آئرلینڈ میچ ناک آؤٹ ہوگا۔
پاکستان کیلئے سادہ سی بات یہ ہے کہ گروپ اے میں 5 ٹیمیں ہیں۔ان میں امریکا اور بھارت 2،2 میچز جیت چکے ہیں۔یہ دونوں ممالک ایک ایک میچ اور جیت کر سپر 8 میں ہونگے،پاکستان چاہے دونوں مچز جیتے یاہارے لیکن ایک راستہ موجود ہے؟
پاکستان کو 11 جون کو کینیڈا سے کھیلنا ہے۔اس سے اگلے روز امریکا اور بھارت کھیلیں گے جو جیتا اس کا سپر 8 کنفرم ہوگا لیکن پاکستان کے مفاد میں امریکا کی شکست اور بھارت کی جیت ضروری ہوگی۔جمعہ 14 جون کو امریکا بمقابلہ آئرلینڈ ہے،یہاں آئرلینڈ کی شکست ضروری ہے،فتح کی صورت میں اگلے مرحلے میں اس کی سیٹ کنفرم کردے گی،شکست سے پاکستان کے حوصلے بلند ہونگے۔
اتوار 16 جون کو پاکستان کا مقابلہ آئرلینڈ سے ہے،جیت ضروری ہوگی،اب کینیڈا اور آئرلینڈ سے محض جیت ہی نہیں،واضح مارجن سے فتح درکار ہوگی۔پاکستان کو دونوں میچز جیتناضروری ہیں،امریکا کو دونوں میچز میں شکست ضروری ہے تب جاکر پاکستان اور بھارت کوالیفائی کریں گے۔