کراچی:وزیراطلاعات سندھ سعید غنی کا کہنا ہے کہ سندھ کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا جارہاہے،آئی جی سندھ وفاق کو انگوٹھا دکھا رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے کراچی آرٹس کاؤنسل میں جاری ادب میلے میں شرکت کی، جہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے وفاقی حکومت اور گورنر سندھ کو آڑے ہاتھوں لیا۔
سعید غنی نے کہا کہ جب بھی آرٹس کونسل آتا ہوں خوشی ہوتی ہے امید کرتا ہوں کہ آئندہ بھی اس طرح کے پروگرام منعقد ہوں گے اس موقع پر انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے بھی بی آئی ایس پی کا نام تبدیل کرنے کی کوشش کی تھی،
لیکن ناکام رہی بی آئی ایس پی کے فارمز مخالف جماعتوں کو بھی دیے گئے تھےسینیٹ اور قومی اسمبلی نے بی آئی ایس پی پروگرام کو منظور کیا تھا بی آئی ایس پی کا نام بدلنے کے لیے قانون بدلنا ہوگا لوگوں کے دلوں میں بے نظیر بھٹو کا نام ہے۔