رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا گیا، مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 11 مارچ کو پشاور میں ہوگا۔
اجلاس کی صدارت کمیٹی کے چیئرمین سید عبد الخبیر آزاد کریں گے۔رمضان کے چاند کی رویت کے لیے زونل کمیٹیوں کے اجلاس مقررہ مقامات پر ہوں گے۔
ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ زیادہ تر اسلامی ممالک میں رمضان کا آغاز 12 مارچ کو ہونے کی توقع ہے،ماہرین فلکیات نے پاکستان میں پہلا روزہ 13 مارچ کو ہونے کا امکان ظاہر کردیا اور کہاہے کہ 10 مارچ کو پورے عرب اور اسلامی دنیا میں رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کے امکانات بہت کم ہیں۔
ماہرین فلکیات نے کہا کہ 10مارچ کو پورے عرب اور اسلامی دنیا میں رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کے امکانات بہت کم ہیں، عرب دنیا سمیت کئی اسلامی ممالک میں رمضان کا آغاز 12 مارچ بروز منگل سے متوقع ہے۔ پاکستان میں رمضان المبارک کے چاند سے متعلق حتمی اعلان رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔