کراچی : وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے خبردار کیا ہے اب اگر کسی شر پسند نے کوئی حرکت کی تو سختی سے نمٹا جائے گا۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور مختلف مقامات پر سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔
اس موقع پر مراد علی شاہ نے کہا کہ صوبےمیں کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دیں گے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے بتایا کہ انتظامیہ کو ضروری احکامات دے دیئے ہیں ، احتجاج کے نام پرگاڑیوں کو آگ لگائی گئی جس کا حساب لیا جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ توڑپھوڑ کے بعد شہر میں صفائی ستھرائی کی گئی ہے، اب اگر کسی شر پسند نے کوئی حرکت کی تو سختی سے نمٹا جائے گا۔
مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ کچھ پی ٹی آئی رہنما کہتے ہیں پرامن رہو کچھ کہتے ہیں باہرنکلو ، اپنے اپنے کام پر جائیں کوئی کسی کو روکنے کی جرات نہیں کریگا
وزیراعلیٰ سندھ نے خبردار کیا کہ املاک کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی تو اس سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔