سپریم کورٹ ریویو آف ججمنٹس اینڈ آرڈر ایکٹ 2023 گزٹ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
صدر مملکت نے جمعہ کو سپریم کورٹ ریویو آف ججمنٹس اینڈ آرڈر ایکٹ 2023 کے نئے قانون کی منظوری دی تھی، جس کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
نئے قانون کے تحت 184/3کے تحت فیصلوں پر نظر ثانی اپیل ہو گی، اور اپیل فیصلہ دینے والے بینچ سے بڑا بینچ سنے گا۔
خیال رہے کہ اس سے قبل قومی اسمبلی میں سپریم کورٹ کے فیصلوں پر اپیل کا بل منظور کیا گیا تھا۔ بل کے مطابق سپریم کورٹ کی جانب سے جاری کیے گئے فیصلے کے 2 ماہ کے اندر نظر ثانی کی درخواست دائر کی جاسکے گی۔
اسی کے ساتھ ساتھ پرانے فیصلوں پر نظر ثانی کی درخواستیں 30 دن کے اندر اندر دائر کی جاسکیں گی۔