چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کمشنر راولپنڈی کی جانب سے انتخابی دھاندلی کے اعترافی بیان کے بعد راولپنڈی ڈویژن میں الیکشن کالعدم قرار دینے کامطالبہ کردیا۔
کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ کی پریس کانفرنس کے بعد بیرسٹر گوہر نے ردعمل میں کہا کہ اگر کمشنر نے جیتنے والوں کو ہروادیا تو بتائیں جیتنے والا کون تھا؟ یہ بیان بہت سنگین نوعیت کا ہے۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ نئے الیکشن کی طرف جائیں گے تو پورا پنڈورہ باکس کھولنا پڑے گا۔
انہوں نے کمشنر راولپنڈی کے الزامات کی فوری انکوائری کا مطالبہ کرتے ہوئے مزید کہا کہ فارم 45 کے تحت ہم نشستیں جیت رہے تھے، لیکن بعد میں فارم 47 میں ہمارے امیدواروں کو ہرا دیا گیا۔
بیرسٹر گوہر نے مزید کہا کہ جیتنے والے امیدوار کو ہروانا عوام سے زیادتی ہے۔