لاہور ہائیکورٹ نے آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم اور رمضان شوگر ملز میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں فوراً رہا کرنے کا حکم دے دیا۔
لاہور ہائی کورٹ میں جسٹس ملک شہزاد احمد کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف اور سابق وزیراعظم نوازشریف کے پرسنل سیکریٹری فواد حسن فواد کی درخواست ضمانتوں پر سماعت کی اور فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ کیا جو کچھ ہی دیر بعد سنادیا گیا جس میں عدالت نے شہباز شریف کو آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم اور رمضان شوگر ملز میں ضمانت منظور کرلی۔
واضح رہے شہباز شریف نے آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم اور رمضان شوگر مل کیس میں درخواست ضمانتیں دائر کر رکھی تھی جب کہ فواد حسن فواد نے آشیانہ ہاؤسنگ سکیم اور آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں درخواست ضمانتیں دائر کر رکھی تھیں۔
اس سے قبل شہباز شریف کا کہنا تھا کہ نیب نے سیاسی بنیادوں پر کیسز بنا کر گرفتار کیا لہذا عدالت ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے۔