لاہور: سابق وزیر اعظم نواز شریف کا میڈیکل بورڈ آج طبی معائنہ کرکے مزید علاج کے لیے حکمت عملی بنائے گا۔
سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کا جناح اسپتال میں آج دوسرا روز ہے۔
ذرائع کے مطابق مریم نوازسمیت نواز شریف کے اہلخانہ آج سابق وزیر اعظم سے ملاقات کے لیے جناح اسپتال آئیں گے
جب کہ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی بھی جناح اسپتال آمد متوقع ہے۔
نواز شریف کے میڈیکل بورڈ کی سربراہی کارڈ ڈیک اسپیشلٹ زبیر اکرم کر رہے ہیں جب کہ میڈیکل بورڈ کو سپروائز علامہ اقبال میڈیکل کالج کے پرنسپل عارف تجمل کر رہے ہیں۔
نواز شریف کو اس سے پہلے دل کا عارضہ اور گردوں میں پتھری کی تشخیص کی گئی تھی اور نواز شریف کا جناح اسپتال میں طبی معائنہ بھی کیا گیا تھا۔