پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج بھی منفی رجحان موجود ہے۔ کاروبار کے ابتدائی دو گھنٹے کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں 264 پوائنٹس کی کمی ہوئی۔
کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بدھ کو پاکستان اسٹاک مارکیٹ کا آغاز منفی زون میں ہوا اور کاروبار کے ابتدا میں ہی کے ایس ای 100 انڈیکس میں 145 پوائنٹس کی کمی ہوئی اور 100 انڈیکس 39 ہزار 811 پوائنٹس پر پہنچ گیا تھا۔
کاروبار کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس 264 پوائنٹس کی کمی کے بعد 39 ہزار 693 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتا دیکھا گیا۔
ابتدائی دو گھنٹے کے دوران 100 انڈیکس میں 29,047,740 شیئرز کی لین دین ہوئی جس کی مالیت پاکستانی روپوں میں 1,335,681,225 بنتی ہے۔