بالی ووڈ اداکار آیوشمان کھرانا کا خیال ہے کہ بالی ووڈ کے لیجنڈ گلوکار و اداکار کشور کمار کا کردار علی ظفر بہترین طریقے سے نبھا سکتے ہیں۔
چند روز قبل منیش سنگھ نامی صارف نے ٹوئٹر پر بالی ووڈ اداکار آیوشمان کھرانا کے ایک انٹرویو کا حوالہ دیا تھا جس میں آیوشمان نے کہا تھا کہ وہ کشور کمار کی زندگی پر بننے والی فلم میں مرکزی کردار ادا کرنے کے خواہشمند ہیں لیکن پاکستانی اداکار علی ظفر کشور کمار کا کردار بہترین طریقے ادا کرسکتے ہیں اور انہیں ہی یہ کردار ادا کرنا چاہیے۔
While @ayushmannk recently hinted on show with @RajeevMasand that he would love to play Kishore Kumar Biopic, but @AliZafarsays should be their in that biopic. 👍
— MANISH SINGH (@mrcleanchrome) February 21, 2019
علی ظفر نے اس ٹوئٹ کے جواب میں کہا ہے کہ یار ! میں نہیں سمجھتا کہ میں کشور کمار کے کردار سے انصاف کرپاؤں گا لیکن آپ کا شکریہ کہ آپ نے میرا نام اس کردار کے لیے تجویز کیا، آپ کی محبت کا بھی بے حد شکریہ۔
Yaar I don’t think I can match to his genius. But thank you for the love. Always ❤️🙏 https://t.co/L9Gy0qjR74
— Ali Zafar (@AliZafarsays) February 21, 2019
اس کے ساتھ ہی علی ظفر نے لیجنڈ گلوکارو اداکار کشور کمارکا 1965 میں ریلیز ہواگانا ’’پیار بانٹتے چلو‘‘ شیئر کرتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا۔
واضح رہے کہ علی ظفر نے اداکاری کی شروعات بالی ووڈ فلم ’’تیرے بن لادن‘‘ سے کی تھی بعد ازاں انہوں نے متعدد بھارتی فلموں میں کام کیا بھارتی فلمسازو اداکار بھی علی ظفر کی صلاحیتوں کے معترف ہیں تاہم پاک بھارت حالیہ کشیدگی کے باعث بھارت نے ایک بار پھر پاکستانی فنکاروں پر پابندی عائد کردی ہے۔