اسٹیٹ بینک اور ابو ظہبی فنڈ فار ڈیولپمنٹ کے درمیان 2 ارب ڈالر کے معاہدے پر دستخط کیے گئے ہیں۔
اسٹیٹ بینک اور ابوظہبی فنڈ فار ڈیولپمنٹ فنڈ کے درمیان یہ معاہدہ ابوظہبی کی پاکستان کے لیے مالی معاونت کے اعلان کی دوسری قسط ہے۔
پاکستان ابو ظہبی کی جانب سے اس معاہدے کے تحت ایک ارب ڈالر جنوری میں حاصل کرچکا ہے۔
اسٹیٹ بینک کا کہنا ہےکہ 2 ارب ڈالر کا فنڈ جلد ہی ملنے کی توقع ہے۔
واضح رہےکہ وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ برس اکتوبر میں سعودی عرب کے فوری بعد متحدہ عرب امارات کا دورہ کیا تھا جہاں انہوں نے یو اے ای سے مالی معاونت کی درخواست کی تھی۔
21 دسمبر کو ابو ظہبی ڈیولپمنٹ فنڈ نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اکاؤنٹ میں 3 ارب ڈالر جمع کرانے کا اعلان کیا تھا جن میں سے پہلی قسط 24 جنوری کو موصول ہوئی۔