پنجاب حکومت نے سرکاری ٹھیکوں میں شفافیت اور بدعنوانی کے خاتمے کے لیے ’ای ٹینڈرنگ‘ سسٹم متعارف کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے سرکاری ٹھیکوں میں ‘ای ٹینڈرنگ’ سسٹم کے فیصلے کی منظوری دے دی جس کا اطلاق نئے مالی سال سے ہوگا۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ ’ای ٹینڈرنگ‘ سسٹم نافذ کرنے کا مقصد سرکاری ٹھیکوں میں شفافیت اور بدعنوانی کا خاتمہ کرنا ہے اور اس نظام کا سرکاری محکموں میں جلد عمل درآمد کرایا جائے گا۔
وزیر اعلی پنجاب کا مزید کہنا ہے کہ سرکاری محکموں میں ای ٹینڈرنگ سسٹم مرحلہ وار پروگرام کے تحت نافذ کیا جائے گا جب کہ نئے مالی سال سے تمام محکمے مکمل طور پر ‘ای ٹینڈرنگ’ سسٹم کے تحت ٹھیکے دینے کے پابند ہوں گے۔