سویڈن میں وبائی مرض منکی پاکس کا پہلا کیس سامنے آ گیا ہے، متاثرہ مریض کو انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں رکھا گیا ہے۔
سویڈن حکما نے وبائی مرض ایم پوکس کے پہلے کیس کی تصدیق کر دی ہے، اور متاثرہ مریض کے سماجی رابطوں کی تفتیش کی جا رہی ہے۔
اس سے قبل جمعرات کے روز عالمی ادارہ صحت نے جمہوریہ کانگو میں پھیلنے والی وبا کے بعد دو سال میں دوسری بار ایم پوکس کو عالمی سطح پر صحت عامہ کی ہنگامی حالت قرار دیا تھا۔
وزیر کا مزید کہنا تھا کہ صورتحال کا جائزہ لیا جا رہا ہے اور اس وبائی مرض کے حوالے سے تمام حفاظتی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔