بھارتی ریاست کیرالہ کے کالج میں طلبا نے سبز ہلالی پرچم لہرا دیا۔
تفصیلات کے مطابق کشمیر ہی نہیں اب بھارت بھی پاکستان بنے گا ، کشمیر کے حوالے سے بھارت کے اندر سے پاکستان کے مؤقف کی حمایت آنے لگی۔ بھارتی ریاست کیرالا کے کالج میں سبز ہلالی پرچم لہرا دیا گیا۔
کیرالہ کے سلور کالج میں سینکڑوں طلبا نے اکٹھے ہوکر بڑا پاکستانی پرچم لہرادیا۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس نے 30 سے زائد طالب علموں کو گرفتار کرلیا۔