محرم الحرام کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج محکمہ موسمیات میں ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق محرم الحرام کا چاند دیکھنے کے ليے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج شام ہوگا، اجلاس کی صدارت مفتی منیب الرحمان کریں گے۔ محکمہ موسميات کے مطابق چاند نظر آنے کی صورت میں یکم محرم اور ہجری سال 1441ھ کا آغاز یکم ستمبر کو ہوگا جبکہ یوم عاشور 10 ستمبر بروز منگل ہونے کی توقع ہے۔
دوسری جانب کراچی سمیت دیگر شہروں میں یکم محرم الحرام سے 10 محرم تک موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی کے علاوہ ہر قسم کے اسلحہ کی نمائش، پوسٹرز اور وال چاکنگ پر بھی پابندی کا نوٹی فکیشن پہلے ہی جاری کیا جاچکا ہے۔