سابق وزیراعظم نوا زشریف آج قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف سے ملاقات کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق، بدھ کو نواز شریف اور شہباز شریف کے درمیان ہونے والی ملاقات میں ملکی مجموعی صورتحال پر غور کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق،ملاقات میں شریف خاندان کیخلاف نیب مقدمات اور نیب عدالتوں میں جاری کارروائی پر بھی بات ہوگی جبکہ حمزہ شہباز کو بیرون ملک جانے سے روکنے کے معاملے پر بھی بات کی جائے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں نیب کی جانب سے سعد رفیق اور سلمان رفیق کی گرفتاری کیخلاف مقدمات زیرغور آئیں گے جبکہ مریم اورنگزیب سمیت دیگر رہنماؤں کیخلاف نیب مقدمات بھی زیرغور آئیں گے۔
ذرائع کے مطابق، ملاقات میں مسلم لیگ ن کے تنظیمی معاملات پر بھی بات ہوگی ، شہباز شریف اپوزیشن جماعتوں کے اجلاس کے فیصلوں سے نواز شریف کو آگاہ بھی کریں گے