راجستھان میں بھارتی فضائیہ کا مگ 21 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا، حادثے میں پائلٹ محفوظ رہا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق طیارہ راجستھان کے علاقے ہنومان گڑھ میں گر کر تباہ ہوا، حادثے میں تین شہری ہلاک ہو گئے۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ پائلٹ نے ٹیک آف کے فوراً بعد تکنیکی خرابی کی اطلاع دی تھی،بھارتی فضائیہ کا کہنا ہے کہ فضائیہ کا طیارہ معمول کی پرواز کے دوران گر کر تباہ ہوا ہے۔
حادثے کا شکار ہونے والے بھارتی لڑاکا طیارے نے سورت گڑھ سے اڑان بھری تھی، حادثے کی وجہ جاننے کے لیے انکوائری کا آغاز ہو گیاہے۔