سابق صدر آصف علی زرداری دبئی سے چارٹر طیارے میں لاہور پہنچ گئے۔
ذرائع کے مطابق آصف علی زرداری سخت سکیورٹی میں ائیرپورٹ سے بلاول ہاؤس روانہ ہوگئے، وہ لاہور میں کچھ روز قیام کریں گے ،اس دوران سابق صدر مختلف سیاستدانوں سے ملاقاتیں کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آصف علی زرداری لاہور میں پی پی وسطی پنجاب کی قیادت اورسیاسی شخصیات سےمشاورت کریں گے۔
ذرائع کے مطابق آصف علی زرادری کے حوالے سے ہونے والی ایک تقریب کے دوران وسطی اورجنوبی پنجاب کی مختلف سیاسی شخصیات پیپلزپارٹی میں شمولیت کااعلان کریں گی۔
اس کے علاوہ آصف زرداری کی چوہدری شجاعت اور دیگر رہنماؤں سےبھی ملاقات متوقع ہے۔