گلگت بلتستان،آزاد کشمیر، جنوبی پنجاب، خیبر پختونخوا اورشمال مشرقی بلوچستان میں بارش کا امکان ہے۔
اسلام آباد میں موسم گرم رہے گا اور چند مقامات پر بارش کی توقع ظاہر کی گئی ہے، مو سیٰ خیل، قلعہ سیف اللہ،قلات،خضدار اور زیارت میں بارش کاامکان ہے۔
ژوب، ڈیرہ بگٹی اور با رکھان میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے، ڈیرہ غازی خان، بہاولپور، رحیم یار خان، راجن پور اور ملتان میں بارش متوقع ہے۔
خانیوال، وہاڑی،بھکر،لیہ، سیالکوٹ، نارووال، لاہور اورجہلم میں بارش جبکہ مری گلیات اور راولپنڈی میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ظاہر کیا گیا ہے۔
سندھ کے سا حلی علا قوں میں چند مقامات پر ہلکی بارش اوربوندا باندی کی پیشگوئی کی گئی ہے، دیر، چترال، سوات، ایبٹ آباد، مانسہرہ، کوہستان اور نوشہرہ میں بارش کی توقع ہے۔
کرم، وزیرستان، بنوں اور ڈیرہ اسماعیل خان میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے جبکہ ملک کے بیشتر علا قوں میں موسم گرم اور مر طوب رہے گا۔