اسلام آباد الیکشن کمیشن ڈیجیٹل مردم شماری 2023 کے تحت نئی حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست آج جاری کرے گا۔
الیکشن کمیشن آج بدھ کو ابتدائی حلقہ بندیوں کی تفصیلات جاری کرے گا جس کے بعد اس پر 26 اکتوبر تک اعتراضات وصول کیے جائیں گے جن کی سماعت 25 نومبر تک ہو گی جبکہ حتمی انتخابی فہرستوں کی اشاعت 30 نومبر کو کی جائے گی۔
نئی حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرستیں شیڈول کے مطابق 10 اکتوبر کو جاری کی جانی تھیں تاہم کمیشن کی جانب سے 15 دن پہلے فہرستیں تیار کرنے کے احکامات جاری کیے گئے تھے۔
دوسری جانب 54 دنوں میں الیکشن کمیشن نے انتخابات کے انعقاد کا اعلان کیا ہے اور یہ انتخابات جنوری 2024 کے آخری ہفتے میں ہوں گے۔