الیکشن کمیشن نے کمشنر راولپنڈی کے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتخابات کے نتائج کی تبدیلی کیلئے کوئی ہدایات نہیں دیں۔
ای سی پی کا کہنا ہے کہ کسی بھی ڈویژن کا کمشنر ڈی آر او، آر او یا پریذائیڈنگ آفیسر نہیں ہوتا اور نہ ہی کمشنر کا الیکشن کے کنڈکٹ میں کوئی براہ راست کردار ہوتا ہے۔
ای سی پی نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن کے کسی عہدیدار نے الیکشن نتائج کی تبدیلی کیلئے کمشنر راولپنڈی کو کوئی ہدایات جاری نہیں کیں ،الیکشن کمیشن اس معاملے کی جلد از جلد انکوائری کرائے گا۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ ڈی آر او کی فہرست میں راولپنڈی کے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر کا نام حسن وقار چیمہ ہے۔
ای سی پی نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن کے کسی عہدیدار نے الیکشن نتائج کی تبدیلی کیلئے کمشنر راولپنڈی کو کوئی ہدایات جاری نہیں کیں الیکشن کمیشن اس معاملے کی جلد از جلد انکوائری کرائے گا۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ ڈی آر او کی فہرست میں راولپنڈی کے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر کا نام حسن وقار چیمہ ہے۔