مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف سے کوٹ لکھپت جیل میں آج ملاقات کا دن ہے، ان سے اہلخانہ اور پارٹی رہنما ملاقات کریں گے۔
ذرائع کے مطابق نواز شریف سے ان کی صاحبزادی مریم نواز اور والدہ سمیت دیگر اہلخانہ ملاقات کریں گے جب کہ ملاقات کے لیے آنے والوں کی فہرست جیل انتظامیہ کو پہنچا دی گئی ہے۔
لاہور میں بارش کے باعث کیچڑ ہونے کی وجہ سے ملاقات کے لیے آنے والوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، جیل کے باہر شیڈ نہ ہونے کی وجہ سے ملاقاتیں بارش میں بھیگتے ہوئے ہوئیں۔
ملاقاتیوں کی فہرست میں شامل افراد کو ہی جیل حکام اندر جانے کی اجازت دے رہے ہیں۔
یاد رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف احتساب عدالت کی جانب سے العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس میں دی گئی 7 سال قید کی سزا کاٹ رہے ہیں۔