سندھ ہائيکورٹ ميں فريال تالپور اور ديگر کے خلاف اقامہ رکھنے سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی۔فريال تالپور کے خلاف درخواست گزار کے وکيل نے دلائل مکمل کرليئےہیں۔
تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں فريال تالپور اور ديگر کے خلاف اقامہ رکھنے سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی۔درخواست گزار کے وکيل نے فريال تالپور کے خلاف دلائل مکمل کرليئےہیں۔
درخواست گزار کے وکيل خواجہ شمس السلام نے عدالت ميں کہا جے آئی ٹی رپورٹ ميں سب ثابت ہوچکاہے ۔سمٹ بينک کے ذريعے اربوں روپے منتقل ہوئے۔غيرقانوني ٹرانزيکشن کے ذريعے پیسے دبئی بھيجے گئے۔ پيسوں سے فريال تالپور نے بيٹي کے نام پر کمپني بنائی ۔فريال تالپور نے اپنے اثاثوں ميں کمپنی اور اقامہ دونوں ظاہر نہيں کيے۔
عدالت نے درخواست گزار کے وکيل کے دلائل سننے کے بعد سہيل انور سيال کے وکيل سے آئندہ سماعت پر دلائل طلب کرتے ہوئے سماعت 22 فروری تک ملتوی کردی