کراچی میں فائرنگ کے 2 مختلف واقعات میں پی ٹی آئی کے2 کارکنان جاں بحق ہوگئے ہیں۔
کراچی کے علاقوں میں نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں تحریک انصاف کے 2 کارکنان جاں بحق ہوگئے، سائٹ کے علاقے باوانی چالی میں موٹر سائیکل پر سوار3 نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 27 سالہ عبدالرحمٰن جاں بحق ہوگیا، دوسری جانب اورنگی ٹاؤن میں شفقت نامی شہری کو فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا۔
میڈیا سے گفتگو میں پی ٹی آئی رہنما خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ کارکنان کی ٹارگٹ کلنگ کی شدید مذمت کرتے ہیں، حکومت اور پولیس شہریوں کی جان و مال کے تحفظ میں ناکام ہوگئی ہے، ڈی جی رینجرز سے گزارش ہے کہ واقعے کا نوٹس لیں۔ کراچی پولیس چیف نے ڈی آئی جی ویسٹ سے فائرنگ کے دونوں واقعات کی تفصیلی رپورٹ طلب کرلی ہے۔