لاہور قلندرز نے انجری کے باعث پی ایس ایل سے باہر ہونے والے محمد حفیظ کی جگہ سلمان بٹ کو اسکواڈ میں شامل کرلیا۔
محمد حفیظ انگوٹھے کی انجری کی وجہ سے پی ایس ایل سے باہر ہو چکے ہیں، قواعد کے مطابق لاہور قلندرز نے مدثر نذر کی سربراہی میں کام کرنے والی ایونٹ ٹیکنیکل کمیٹی سے محمد حفیظ کی جگہ سلمان بٹ کو شامل کرنے کی اجازت طلب کی تھی اس درخواست کو منظور کر لیا گیا ہے، سلمان بٹ سلور کیٹگری میں لاہور قلندرز کے سکواڈ کا حصہ بنیں گے۔
مزید پڑھیں: محمد حفیظ پی ایس ایل 4 سے باہر. لاہور قلندرز مینجمنٹ کی تصدیق
یاد رہے کہ 2010 میں سامنے آنے والے اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں سزا یافتہ سلمان بٹ پابندی کی مدت پوری کرچکے لیکن تاحال ان کا قومی کرکٹ ٹیم میں کم بیک ممکن نہیں ہو سکا، پی ایس ایل میں شرکت کے بعد ان کیلئے انٹرنیشنل کرکٹ کا دروازہ بھی کھل سکتا ہے۔