پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج بھی منفی رجحان موجود ہے۔ کاروبار کے آغاز پر ہی مارکیٹ منفی زون میں ٹریڈ کر رہی ہے۔
کاروباری ہفتہ کے تیسرے روز بدھ کو بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں منفی رجحان موجود ہے۔ کاروبار کے آغاز پر ہی کے ایس ای 100 انڈیکس میں 191 پوائنٹس کی کمی ہوئی اور 100 انڈیکس 38 ہزار 630 پوائنٹس پر پہنچ گیا تھا۔
کاروبار کے ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں 340 پوائنٹس تک کی کمی دیکھی گئی اور 100 انڈیکس 38 ہزار 480 پوائنٹس تک گر گیا۔
مارکیٹ کا آغاز 38 ہزار 821 پوائنٹس پر کاروبار کا آغاز ہوا تھا تاہم مارکیٹ آج بھی منفی رجحان میں ہی ٹریڈ کرتی نظر آ رہی ہے۔
کاروبار کے آغاز پر ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران 29,245,940 شیئرز کی لین دین ہوئی جس کی مالیت پاکستانی روپوں میں 1,192,258,718 بنتی ہے۔
گزشتہ روز بھی اسٹاک مارکیٹ میں منفی رجحان موجود رہا اور کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس میں 785 پوائنٹس کی کمی موجود تھی۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں رواں ہفتہ مسلسل منفی رجحان کے باعث سرمایہ کاروں نے محتاط رویہ اختیار کیا ہوا ہے۔ بھارتی جارحیت اور لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کا اثر اسٹاک مارکیٹ پر بھی پڑ رہا ہے۔
گزشتہ ہفتے 40 ہزار کی سطح عبور کر جانے والی مارکیٹ ایک بار پھر 38 ہزار پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا، گزشتہ تین روز کے دوران 1300 سے زائد پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی۔
رواں ہفتے کے پہلے روز کے ایس ای 100 انڈیکس میں 409 پوائنٹس کی کمی ہوئی جب کہ دوسرے روز 785 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔