نواحی گاؤں مدکے میں گھریلو ناچاکی پربھٹہ مزدور نے بیوی، بیٹی، اور دو بیٹوں کو قتل کردیا۔
مانگا منڈی کے نواحی گاؤں مدکے میں گھریلو ناچاکی پربھٹہ مزدور جابر نے بیوی، بیٹی، اور دو بیٹوں کو قتل کردیا۔ مرنے والوں میں 29 سالہ بیوی نازیہ، 12 سالہ بیٹا نوید، 3 سالہ بیٹی عطیہ اوردو ماہ کا نوید شامل ہے جب کہ دس سالہ شبیر کو زخمی حالت میں جناح ہسپتال لاہور منتقل کیا گیا ہے۔
تھانہ کوٹ رادھا کشن پولیس نے ملزم جابر کو گرفتار کرکے قانونی کارروائی کا آغاز کردیا اورفرانزک ماہرین نے شواہد اکٹھے کرنا شروع کردیئے ہیں۔