چنیوٹ میں ایک شخص نے بیوی اور 3 بچوں کو قتل کرکے خودکشی کرلی۔
چنیوٹ کے تھانہ سٹی پولیس کو رائے چند میں ہفتے کی علی الصبح اعجاز علی نامی شخص کے گھر میں فائرنگ کی اطلاع ملی۔ پولیس کو گھر میں اعجاز، اس کی 32 سالہ بیوی روبینہ، 5 سالہ بیٹا ابوبکر، 4 سالہ تحریم اور 3 سالہ مرتضین مردہ حالت میں ملے۔ پولیس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے ملنے والے شواہد اور اہل محلہ کے بیانات کی روشنی میں کی گئی تفتیش سے ابتدائی طور پر اس بات کے قوی امکانات ہیں کہ اعجاز علی نے گھریلو تنازع پر پہلے بیوی اور بچوں کو سینے پر گولیاں مار کر قتل کیا اور پھر خود بھی اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔