ضلع بہاولپور کی تحصیل اوچ شریف میں وین اور رکشے میں ہونے والے تصادم کے نتیجے میں 12 طلبا سمیت 20 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق واقعہ اوچ شریف کے علاقے رسول واہ کے قریب پیش آیا، جہاں اسکول رکشہ اور مسافر وین میں تصادم ہوا، جس کے نتیجے میں رکشے میں سوار 12 طلبا سمیت 20 افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
ہسپتال ذرائع کے مطابق رکشہ ڈرائیور سمیت تین زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے جنہیں بہاول وکٹوریہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، عینی شاہدین کے مطابق حادثہ اوور لوڈنگ کے باعث پیش آیا، رکشہ میں 20 طلبا سوار تھے۔