موسم گرما کی تعطیلات کے بعد آج کراچی سمیت سندھ بھر کے تمام اسکولز و کالجز کھل گئے ہیں۔
موسم گرما کی تعطیلات ختم ہوئیں تو کراچی سمیت سندھ بھر کے اسکولز ک کالجز کُھل گئے، سرکاری اور پرائیویٹ تعلیمی اداروں میں آج سے نئے تعلیمی سیشن کا آغاز ہوگیا ہے جب کہ اسکول آنے والے کئی بچے خوش ہیں تو کچھ مزید چھٹیوں کے خواہش مند دکھائی دیے۔ تاخیر سے بند ہونے والے اسکول ایک ہفتے بعد کھلیں گے.
چھٹیوں کے بعد پہلے دن اسکولوں میں بچوں کی حاضری کم رہی، موسمیاتی تبدیلی کے باعث گرمیوں کی چھٹیوں کا شیڈول تبدیل کیا گیا تھا، اس سال پہلی مرتبہ جون، جولائی کے بجائے چھٹیاں مئی اور جون میں دی گئی تھیں۔