کوئٹہ کے نواحی علاقے کچلاک میں مسجد میں بم دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 4 افراد شہید اور 12 زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق کچلاک کے علاقے کلی وزیر آباد کی جامع مسجد قاسم میں نماز جمعہ کے موقع پر بم دھماکا ہوا ہے جس میں 4 افراد شہید اور 12 زخمی ہوگئے ہیں۔ دھماکے کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی فورسز نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے لیا ہے اور امدادی رضاکاروں کی جانب سے امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔ لاشوں اور زخمیوں کو سول اسپتال کوئٹہ منتقل کردیا گیا ہے۔
واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے، دھماکے کے باعث قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے ہیں۔