سابق بھارتی اوپنر چندرا شیکھر نے 57 برس کی عمر میں اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی چندرا شیکھر نے 57 سال کی عمر میں خودکشی کرلی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ چندراشیکھر نے پنکھے سے لٹک کر اپنی جان دی ہے۔
ایک سینئرپولیس آفیسر کے مطابق چندرا شیکھر کی خودکشی کی بظاہر وجہ مالی خسارہ معلوم ہوتی ہے، تاہم مقتول کے پاس سے خودکشی کی کوئی آخری تحریر برآمد نہیں ہوئی۔
سابق بھارتی اوپنرکی اہلیہ سومعیہ نے پولیس کو بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ چندرا شیکھر کرکٹ کے کاروبار میں خسارے کی وجہ سے پریشان رہتے تھے۔
واضح رہے کہ چندرا شیکھر نے بھارت کی طرف سے 7ون ڈے انٹرنیشنل میچوں میں حصہ لیاتھا جب کہ وہ تامل ناڈو پریمیئر لیگ ٹیم کے مالک اور کرکٹ اکیڈمی بھی چلاتے تھے۔