محکمہ موسمیات نے آج بھی کراچی میں موسم گرم اور حبس برقرار رہنے کی پیش گوئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج بھی درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کی توقع ہے، جبکہ گرمی کا زور مزید تین سے چار روز تک رہے گا۔
ساتھ ہی محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز شہر کے بعض علاقوں میں تیز بارش کے بعد آج بھی شام تک بادل برسنے کا امکان ہے۔
گذشتہ روز گڈاپ، ملیر، سرجانی، کارساز ،گلشن حدید، سعدی ٹاؤن، گلستان جوہر، صدر، پی آئی بی، جیل چورنگی، سبزی منڈی، بحریہ ٹاؤن، ناظم آباد ، ایئرپورٹ اور شاہراہ فیصل پر تیز ہوا کے ساتھ بارش ہونے سے شہر کا موسم خوشگوار ہوگیا تھا۔