وزیراعظم پاکستان عمران خان کے مختصر دورہ سعودی عرب کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے
تفصیلات کے مطابق جاری کئے گئے اعلامیے کے مطابق وزیراعظم کی سعودی ولی عہد محمدبن سلمان اور سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز سےملاقات ہوئی، ملاقات میں وزیراعظم نے سعودی قیادت کو کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سےآگاہ کیا۔
اعلامیے کے مطابق وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب خطےمیں امن وسلامتی کی کوششوں کاحصہ تھا۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ وزیر اعظم نے سعودی قیادت کو باور کرایا کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے، حرمین کے تقدس اور حرمت کیلئے پاکستانی قوم یک آواز ہے۔