پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ ہم سے استعفے مانگنے کی خبر غلط اور گمراہ کن ہے، اس میں کوئِ صداقت نہیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ مذاکرات کے دروازے ہماری طرف سے ہمیشہ کھلے ہیں، جو بھی مذاکرات کرنا چاہتا ہے، ہم ہر ایک سے مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے تمام قائدین پر اعتماد کا اظہار کیا ہے اور مذاکراتی کمیٹی قائم کر کے مجھ سمیت دیگر رہنماؤں کو اس میں شامل کیا ہے۔ ایسے میں ہم سے استعفے مانگنے کی خبر غلط اور گمراہ کن ہے۔
اسٹیبلشمنٹ کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ ہم سب سے بات چیت کرنے کو تیار ہیں، ہمارے دروازے ہمیشہ مذاکرات کیلئے کھلے رہے ہیں، تمام معاملات کا حل مذاکرات سے ممکن ہے، اس کا سلسلہ جاری رہنا چاہئے۔
پی ٹی آئی سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں گورنر راج لگانا بالکل غلط اور بڑی نادانی ہوگی، اس سے صوبہ میں مزید انتشار پھیلے گا، اس لئے صوبے کو مزید انتشار میں نہیں ڈالنا چاہئے۔