فلم ساز جامی کی می ٹو مہم کو سپورٹ کرنے کی وجہ سامنے آ گئی۔ فلم ساز بھی ماضی میں زیادتی کا شکار ہوئے۔
تفصیلات کے مطابق فلم ساز نے مداحوں سے اپنے ساتھ انڈسٹری میں ہوا ایک بھیانک واقعہ شیئر کیا ہے۔ جامی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں انکشاف کیا ہے کہ کیریئر کے آغاز پر میرے ساتھ میڈیا انڈسٹری کی نامور اور طاقتور شخصیت نے زیادتی کی۔
پاکستان کے نامور فلم ساز جامی کا کہنا تھا کہ آج تک اپنے ساتھ ہونے والی زیادتی کو نہیں بھولا۔ انہوں نے کہا کہ واقعہ پیش آنے پر اپنے دوستوں کو بتایا لیکن نے سنجیدگی سے نہیں سنا۔ فلم ساز نے کہا کہ سوشل میڈیا پر جاری می ٹو مہم کیخلاف باتوں اس راز سے پردہ اٹھانا پڑا۔ یہی وجہ ہے کہ فلم ساز جامی نے ہمیشہ سے ہی خواتین کو ہراساں کرنے کے خلاف سامنے آئی مہم می ٹو کو کھل کر سپورٹ کیا،