برازیل: سابق برازیلین اور اسپین کے فٹ بال کلب بارسیلونا کے لیجنڈری کھلاڑی رونالڈینو کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق رونالڈینو اپنے بھائی کے ساتھ پیراگوئے میں مبینہ طور پر جعلی پاسپورٹ دکھاتے ہوئے داخل ہونے کی کوشش کرتے پکڑے گئے ہیں۔
بتایا گیا ہے کہ 39 سالہ کھلاڑی ایئرپورٹ حکام کو جعلی پاسورٹ دکھاتے ہوئے پکڑے گئے جس میں ان کی قومیت پیراگوئے کی درج تھی۔
سابق کھلاڑی اس سے قبل بھی غیر قانونی سرگرمیوں میں جیل جا چکے ہیں۔