اسلام آباد: وفاقی حکومت کی جانب سے سینیٹرشبلی فراز کو وزیراطلاعات ونشریات تعینات اور لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ معاون خصوصی اطلاعات تعینات کر دیا گیا ہے۔
وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا کہ ایک سچے اور با وقارشخص شبلی فرازکو وزیراطلاعات مقررکیا گیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ باصلاحیت آدمی عاصم سلیم باجوہ کومعاون خصوصی اطلاعات مقررکیا گیا ہے۔ دونوں افرادمل کرایک اچھی ٹیم بنائیں گے۔ فواد چوہدی نے دونوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔
عاصم سلیم باجوہ اس سے قبل ڈی جی آئی ایس پی آر بھی رہ چکے ہیں اور سی پیک کمیٹی کی سربراہی بھی ان کے پاس ہے۔
انہیں 2019 میں 4 سال کے لیے سی پیک اتھارٹی کا چیئرمین تعینات کیا گیا تھا۔ وہ اس سے قبل کمانڈر سدرن کمانڈ کے طور پر بھی فرائض انجام دے چکے ہیں۔
حکومتی کی جانب فردوس عاشق اعوان کو ڈی نوٹیفائی کر دیا گیا ہے۔