یمن میں جاری جنگ کے خاتمے اور امن کیلئے سوئیڈن میں اجلاس شروع ہوگیا۔ اقوام متحدہ اجلاس کی میزبانی کر رہاہے۔ یمن میں امن کیلئے فریقین کے درمیان امن کے حوالےسے بات چیت کی جائے گی۔
خبررساں ایجنسی کے مطابق سوئیڈن میں یمن میں جنگ کےخاتمے کیلئے اقوام متحدہ کے زیرِاتنظام اجلاس کا آغاز ہوگیا ہے۔ یمن میں مکمل سیز فائر کےلیےفریقین کے درمیان امن کے حوالے سےتبادلہ خیال کیا جائے گا۔ جس میں سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، یمنی حکام اور حوثی باغیوں کےدیگر رہنما شریک ہیں۔دوسری جانب اقوام متحدہ یمن میں خوارک کے بحران کے حوالے سےقحط کےبدترین بحران کااعلان کرچکا ہے۔ اگر جنگ بندی نہ کی گئی تو یمن میں چودہ ملین افراد قحط کے سنگین بحران کا سامنا کریں گئے۔ دو ہزار پندرہ سے یمن جنگ کے دوران دس ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوئے ہیں۔