ایمرجنگ ایشیا کپ 2018ء میں آج کھیلے جانے والے میچ میں یواے ای کے دیے ہوئے ٹارگٹ کے تعاقب میں میزبان پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے.
پاکستان کی جانب سے ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے ۔ثمین گل کی جگہ غلام مدثر کوٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
یو اے ای نے مقررہ 50 اوورز میں 233 رنز بنائیں. جس میں یو اے ای کی طرف سے اشفاق احمد نے 69 اور محمد عثمان نے 51 رنز کی نمایاں اننگز کھیلی.
پاکستان کی طرف سے بولنگ میں عاشق علی نے 34 رنز کے عوض 3 وکٹ حاصل کرکے نمایاں رہے.
واضح رہے کہ گذشتہ روز ایمرجنگ ایشیا کپ کے افتتاحی میچ میں پاکستان نے ہانگ کانگ کو آؤٹ کلاس کرکے ایونٹ میں فاتحانہ آغاز کیا تھا جبکہ متحدہ عرب امارات نے بھی اپنے پہلے میچ میں بنگلہ دیش کو اپ سیٹ شکست دی تھی۔
ادھر ساؤتھ اینڈ کلب میں متحدہ عرب امارات نے فیورٹ بنگلہ دیش کو 97 رنز سے ہرادیا۔ فاتح ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کرنے والے اشفاق احمد 98 رنز بناکر مین آف دی میچ ایوارڈ لے اڑے۔یو اے ای کے کپتان روہان مصطفے نے کہا کہ پاکستان کو بھی شکست دیں گے۔