کند کوٹ: سندھ کے ضلع کشمور میں ماں اور چار سالہ بچی سے زیادتی کرنے والا مرکزی ملزم رفیق ملک اپنے ساتھی ملزم کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔
ایس ایس پی کشمور امجد ملک شیخ نے ملزم کے ہلاک ہونے کی تصدیق کر دی۔
ایس ایس پی کشمور امجد ملک کے مطابق پولیس کو دیکھتے ہی رفیق ملک کے ساتھی ملزم خیراللہ بگٹی نے اندھا دھند فائرنگ کردی، جس سے مرکزی ملزم فائرنگ کی زد میں آگیا۔ اسپتال منتقل کرتے ہوئے مرکزی ملزم راستے میں دم توڑ گیا۔
پولیس کے مطابق ملزم خیر اللہ بگٹی کو گرفتار کرکے کشمور تھانے منتقل کردیا گیا۔
مرکزی ملزم کو پولیس ملزم خیر اللہ بگٹی کی نشاندہی کیلئے ساتھ لے کر گئی تھی۔
دوسری جانب زیادتی کا نشانہ بننے چار سالہ علیشہ کو لاڑکانہ اسپتال میں زیرے علاج ہے، تاحال بچی کیحالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
کشمور پولیس نے دو روز قبل سندھ بلوچستان کی سرحدی پٹی 109 آر ڈی مقام پر ماں کی نشاندہی پر کارروائی کرکے 4 سالہ بچی سے زیادتی کرنے والا مرکزی ملزم کو گرفتار کیا تھا۔